عیدالاضحی پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے تمام اہل وطن کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی پر جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔
تینوں دن 400 سے زائد ٹریفک افسران تعینات رہیں گے۔ ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے اہم شاہراہوں، پکنک پوائنٹس پر خصوصی دستے تعینات رہیں گے جو فوری کارروائی کرینگے۔