عید پر بھائی چارے کو فروغ دینے کا عزم کیا جائے، زمرد خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے عیدالاضحی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر بھائی چارے کو فروغ دینے کا عزم کیا جائے۔
عیدالاضحی کا دن بہت بابرکت ہے اور یہ دن ہمیں باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ رب تعالیٰ ہمارے جذبہ ایثار اور قربانی کو قبول فرمائے اور ملک کو امن، ترقی اور اعلیٰ انسانی اقدار کا گہوارہ بنائے۔