گورنر فیصل کنڈی کی سابق سفیر ایاز وزیر سے بیٹی کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق سفیر ایاز خان وزیر کی رہائش گاہ گئے اور ٹریفک حادثہ میں ان کی بیٹی کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے دیگر اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی۔