عیدالاضحی پر بھکاریوں کی یلغار،چوک چوراہوں پر ڈیرے
عورتوں، بچوں کے گوشت اکٹھا کرنے کیلئے گلیوں، محلوں کے پھیرے، شہری پریشان
اسلا م آباد (اپنے رپورٹر سے) عیدالاضحی پر پیشہ ور گداگروں نے جڑواں شہروں پر یلغار کر دی، چوک، چوراہوں پر ڈیرے ڈال لیے۔ عورتوں، بچوں نے گوشت اکٹھا کرنے کیلئے گلیوں، محلوں کے پھیرے لگانا شروع کر دیئے، شہری پریشانی کا شکار، یہ لوگ گلیوںمیں جاکر ڈور بیل بجا کر بھیک وخیرات وصول کرنے لگے ہیں۔ پیشہ ورگداگروں نے بچوںسمیت مساجد کے باہر بیٹھ کر بھی اپنی داستانیں سناکرنمازیوں کو پریشان کر نا شروع کر دیا، مختلف علاقوں میں گداگروں نے اپنے دھندے میں شیر خوار بچوں سے لے کرضعیف العمروالدین کوبھی شریک کر لیا۔ ہر سڑک، ہر علاقے میں پیشہ ورگداگر جھوٹی سچی داستانیں سنا کر لوگوں سے رقم وصول کر رہے ہیں۔