راولپنڈی:صفا ئی آ پریشن کیلئے 3070اضا فی ورکرز تعینات
آلا ئشوں کیلئے 26عارضی کلیکٹنگ پوائنٹس قائم کر دئیے ،ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرراولپنڈی و چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے عید صفائی آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں 26 عارضی کلیکٹنگ پوائنٹس قائم کیے ہیں ،آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے 4 اضافی ڈمپ سائٹس اور رینڈرنگ ٹرینچز بھی تیار کی جائیں گی۔ عید صفائی آپریشن میں 306 اضافی گاڑیاں جبکہ 3070 اضافی ورکرز بھی تعینات کیے جائیں گے ، مجموعی طور پر ساڑھے 11 ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کیلئے شہر بھر میں 1066 گاڑیاں حصہ لیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آلائشیں ویسٹ بیگز میں ڈال کر مقررہ کنٹینرز یا کلیکٹنگ پوائنٹس تک پہنچائیں۔