ریلوے سٹیشن پر ٹرین حادثے میں ایک شخص جاں بحق
پیرودھائی موڑ پر تیز رفتار کار نالے میں جاگری، چار افراد زخمی
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں دو حادثات میں 4 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آئی جے پی روڈ پر پیرودھائی موڑ کے قریب تیز رفتار کار نالے میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ، دریں اثنا راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر پیش آنے والے ٹرین حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ایک ایمبولینس اور موٹرائزڈ ریسکیو سروس کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم متاثرہ شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔