موٹر وے پولیس ،زائد کرایہ ،اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈائون
زائد کرایہ کی مد میں وصول کئے گئے 53لاکھ مسافروں کو واپس ،20ہزار کے چالان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) موٹروے پولیس نے زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کے دوران مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد کی ہدایات پر جاری خصوصی مہم کے تحت زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے 53 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوا دیئے گئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ کارروائی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں شفافیت اور مسافروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے ۔ مہم کے دوران اوورلوڈنگ، زائد کرایہ وصولی اور نامکمل سفری دستاویزات پر 20 ہزار سے زائد چالان بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر درج کرا سکتے ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے ۔