اسلام آباد سرچ آپریشنز ، 67 مشکوک افراد تھانے بند

 اسلام آباد سرچ آپریشنز ، 67 مشکوک افراد تھانے بند

1,180افراد، 517گھروں، 32ہوٹلز، 550موٹر سائیکلوں،153گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈکومنگ آپریشن کئے گئے ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 1,180افراد، 517 گھروں، 32ہوٹلز،138دکانیں، 550موٹر سائیکلوں اور 153گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 67مشکوک افراد اور 52 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ایک گن اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں