بھارہ کہو حادثہ ،گرفتار ملزم کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت نے اٹھال چوک پر شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے کے کیس میں گرفتار ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
وفاقی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم واثق کیانی کو عدالت پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ گاڑی میں موجود دیگر لوگوں کو گرفتار کرنا ہے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے 14 دن کا ریمانڈ چاہیے ،جبکہ وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کم عمر ہے ابھی عمر 16 برس ہے ،ملزم گاڑی نہیں چلا رہا تھا، استدعا ہے کہ مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔