صو بائی وزیر ریونیو طارق محمود آریانی اور ایس ایم بی ار کا دورہ مردان،شکایات سنیں

صو بائی وزیر ریونیو طارق محمود آریانی اور  ایس ایم بی ار کا دورہ مردان،شکایات سنیں

مردان (نمائندہ دنیا)کرپشن اور بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق عوامی شکایات کے بعد صوبائی وزیر ریونیو طارق محمود آریانی نے۔۔۔

 ایس ایم بی آر اور ڈپٹی کمشنر مردان کے ہمراہ ایس ڈی سی مردان، مردان سیکرٹریٹ اور تحصیلدار آفس کا اچانک دورہ کیا۔ شہریوں نے بعض اہلکاروں پر لاکھوں روپے رشوت لینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے شکایات پیش کیں،صوبائی وزیر نے شکایات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ معاملات کا نوٹس لیا۔وکلا برادری اور دیگر سائلین نے ایس ڈی سی میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی بات کی،صوبائی وزیر نے معاملات جلد حل کرنیکی ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں