الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کی تین روزہ سالانہ کانفرنس ختم

 الخدمت اسلامک مائیکروفنانس  کی تین روزہ سالانہ کانفرنس ختم

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کی تین روزہ سالانہ سٹرٹیجک پرفارمنس اینڈ پلاننگ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

اس موقع پر پاکستان بھر سے ریجنل کوآرڈینیٹرز، پروگرام منیجرز، فیلڈ نمائندگان، معاشی ماہرین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں الخدمت فانڈیشن کے نائب صدور ابرار احمد مگوں اور ذکراللہ مجاہد، پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے سی ای او عثمان نعیم ملک، ڈائریکٹر میاں بابر حمید، چیف فنانشل آفیسر رمیز راجہ سمیت دیگر ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں