اسلام آباد ،ایک اشتہاری سمیت 18 جرائم پیشہ افراد گرفتار
شالیمار، سمبل، سبزی منڈی، کھنہ، لوہی بھیرمیں کارروائیا ں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ایک مجرم اشتہاری سمیت 18 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی کمپنی، رمنا، شالیمار، سمبل، سبزی منڈی، کھنہ، لوہی بھیر، بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,325 گرام چرس،1,660 گرام آئس ،38 بوتل شراب اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ۔