ایس ایس پی سرفراز ورک کے اعزاز میں الوداعی تقریب ،خراج تحسین
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی سرفراز ورک کے اعزاز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سینئر پولیس افسران نے بطور سی ٹی او ان کی مثالی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بہتری کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی سیف سٹی اور سی ٹی او کائنات اظہر نے سرفراز ورک کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔