ڈینگی سے بچاؤ ، عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واکس، سیمینارز کا انعقاد

 ڈینگی سے بچاؤ ، عوامی شعور اجاگر کرنے  کیلئے آگاہی واکس، سیمینارز کا انعقاد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عالمی یومِ ڈینگی کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واکس، سیمینارز، تربیتی سیشنز اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔

 محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں اور مختلف طبی مراکز کے اشتراک سے خصوصی آگاہی مہم چلائی گئی جس کا مقصد شہریوں کو ڈینگی کے خطرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔یونین کونسل دھمیال آر-85 میں عالمی یومِ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں