یکم محرم سے 19 صفر تک کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل

یکم محرم سے 19 صفر تک کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد میں 177 جلوسوں،929 مجالس کیلئے15ہزار سے زائد اہلکا ر ڈیوٹی دینگے

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے یکم محرم سے 19صفر تک کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں 177جلوسوں اور 929 مجالس کے لیے 15 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور اے آئی جیز سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی ڈیوٹیز چیک کرنے کے لیے 10 ویجیلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔مزید برآں، ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی 3 ہزار سے زائد کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں