علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،دو ہفتوں پر مشتمل ترکش سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،دو ہفتوں پر  مشتمل ترکش سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے دو ہفتوں پر مشتمل ترکش سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

یہ سمر کیمپ 26 جون تک جاری رہے گا جس میں بچوں کو ترکی زبان، ترکی ثقافت، خطاطی، تیر اندازی سمیت مختلف تعلیمی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں ترکیہ سفارتخانے کے تعلیمی مشیر ڈاکٹر مہمت تویران، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ایرن میاسوگلو،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید، اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں