بجٹ ،قرضوں کی ادائیگی ،حکومتی اخراجات کو ترجیح دی گئی ،پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین رمضان مغل ، آفتاب عظیم ، راشد علی گردیزی، ضمیر گجر ، میاں راشد ، رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے وفاقی بجٹ پرتحفظات کا اظہار کرتے کہا ہے کہ۔۔۔
عوامی فلاح، مہنگائی کے خاتمے ، روزگار کی فراہمی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگی اور حکومتی اخراجات کو ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ حکومت کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ قرضوں کے بوجھ اور نمائشی ترقیاتی منصوبوں تک محدود ہیں۔