ڈی پی اور جہلم کا پنڈدادنخان کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 ڈی پی اور جہلم کا پنڈدادنخان کا  دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پنڈ دادن خان کا دورہ کیا اور ۔۔

محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامی و سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خان عائشہ شفقت، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔، دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں، مجالس کے مقامات، پولیس نفری کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں