وفاقی بجٹ معاشی استحکام اور ترقی کی جانب مثبت پیش رفت ،عبدالرشید حجازی

 وفاقی بجٹ معاشی استحکام اور ترقی کی  جانب مثبت پیش رفت ،عبدالرشید حجازی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی نے وفاقی بجٹ کو۔۔

 معاشی استحکام اور ترقی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں ایسے اقدامات کیے ہیں جو ملک کی اقتصادی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس نظام کو بہتر بنانے ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اگر ان پالیسیوں پر دیانتداری اور شفافیت سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تو ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں