راولپنڈی ،محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار
جلوسوں اور 2201مجالس کی سکیورٹی کیلئے 7ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے
راولپنڈی (خبرنگار) محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 475 جلوسوں اور 2201 مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ان ایام میں سکیورٹی فرائض جبکہ ٹریفک سے متعلق انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 1100 سے زائد ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے ۔