سیکٹر ای 12،سی 14،آئی 12کے الاٹیز کو قبضہ دینے کی ہدایت

سیکٹر ای 12،سی 14،آئی 12کے الاٹیز کو قبضہ دینے کی ہدایت

سی -14، آئی-12میں تقریباً 90فیصد ترقیاتی کام مکمل ،ہزاروں پلاٹس تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹرز ای -12، سی-14 اور آئی-12 میں ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد متعدد پلاٹوں کی قبضہ حوالگی کیلئے عملی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، جس سے ان علاقوں میں کئی دہائیوں سے قبضے کے منتظر ہزاروں الاٹیوں کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے ، سی ڈی اے کے سیکٹر ڈیولپمنٹ ڈویژن-II کی جانب سے جاری مراسلے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکٹر ای -12کے متعدد پلاٹس ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے باعث قبضہ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکٹر سی -14اور آئی -12کے بعض پلاٹس بھی الاٹیوں کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی فہرست متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ سی -14اور آئی -12سیکٹرز میں تقریباً 90فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور ہزاروں پلاٹس قبضے کے لیے تیار ہیں ۔مراسلے کے مطابق متاثرہ سیکٹرز کے الاٹی اپنے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے مسلسل رابطے اور مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر متعلقہ شعبوں کو جلد از جلد قبضہ حوالگی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں