پولیس افسروں کا امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

پولیس افسروں کا امام بارگاہوں ،جلوسوں  کے روٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔۔۔

 اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، جبکہ جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں