راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،محرم الحرام کیلئے جامع صفائی پلان مرتب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام میں صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے۔۔
جامع صفائی پلان مرتب کیا ہے ۔ تمام آپریشن سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں محرم کے جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں کا مسلسل معائنہ کریں۔ اور انہیں مقررہ وقت سے قبل مکمل طور پر صاف رکھیں، صفائی آپریشن کی نگرانی منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد ، ڈسٹرکٹ منیجر عامر یونس ، سید حسن سردار کریں گے ۔