راولپنڈی ، اقلیتی برداری کے طلبہ میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق طلبہ میں تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔۔
تقریب کی صدارت رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور ضیاء اللہ شاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن نے کی۔ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور حکومت اقلیتی طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔