اٹک ،انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،اے ڈی سی جی

اٹک ،انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،اے ڈی سی جی

اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا کہ برساتی موسم شروع ہو چکا ہے ،  لہذا انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی سرگرمیاں مزید موثر بنائیں اور ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں