بلوچستان کے 39اضلاع کے محکمہ تعلیم کے سینئرز افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی کے شعبہ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (ایچ آر ڈی) اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے بلوچستان کے 39 اضلاع کے ڈگری کالجوں کے پرنسپلز اور۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت محکمہ تعلیم کے سینئر افسران کے لیے تربیتی اور رہنمائی سیشنز کا اہتمام کیا ۔ سیشنز گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج، کوئٹہ چھاؤنی میں منعقد ہوئے ، جن میں 200 پرنسپلز اور افسران نے شرکت کی۔
اس سلسلے کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی تھیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات صوبے میں اعلیٰ تعلیم اور خواتین کی بااختیاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔