او جی ڈی سی نے قادرپور گیس فیلڈ میں آپریٹنگ پوزیشن مزید مستحکم کر لی
کوفپیک کا 7.99 فیصد ورکنگ انٹرسٹ خریدنے کے بعد مجموعی حصہ 82.99 فیصد ہو گیا
اسلام آباد(نامہ نگار )آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے کوفپیک پاکستان بی وی کے ساتھ فارم اِن معاہدے کے تحت قادِرپور ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیزمیں مزید 7.99 فیصد ورکنگ انٹرسٹ حاصل کر لیا ہے ، جس کے بعد قادِرپور ڈی اینڈ پی ایل میں کمپنی کا مجموعی حصہ بڑھ کر 82.99 فیصد ہو گیا ہے ۔ حکومتِ پاکستان کی منظوری اور ڈیڈ آف اسائنمنٹ پر دستخط کے بعد، پاکستان آن شور پیٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) رولز 1986 کے رول 8 اور رول 9 کے تحت کوفپیک پاکستان بی وی سے او جی ڈی سی کو 7.99 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی منتقلی باضابطہ طور پر مکمل کر دی گئی ہے ۔اس حصولی کے بعد قادِرپور ڈی اینڈ پی ایل / کنسیشن ایریا (بلاک 2667-1) میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 75 فیصد سے بڑھ کر 82.99 فیصد ہو گیا ہے ، جس سے کمپنی کو پاکستان کے اہم گیس پیدا کرنے والے فیلڈز میں بطور مرکزی آپریٹر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے ۔