پاکستان پوسٹ الپائن کلب کی گولڈن جوبلی پر یادگاری ٹکٹ جاری
کلب کی گولڈن جوبلی پچاس سال کی لگن اور کاوشوں کا مظہر ہے ،ترجمان
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان پوسٹ نے الپائن کلب آف پاکستان کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر کو یادگاری پوسٹج ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے 1976 میں قائم ہونے والا الپائن کلب آف پاکستان پچھلے پانچ عشروں سے ملک کے شاندار پہاڑی علاقوں میں کوہ پیمائی، ٹریکنگ اور ایڈونچر سپورٹس کے فروغ میں پیش رہا ہے ۔ کلب نے قومی و بین الاقوامی مہمات کی سہولت، نوجوانوں کی ایڈونچر اسپورٹس میں شمولیت، ماحولیاتی آگاہی اور پاکستان کو دنیا کی بہترین کوہ پیمائی منزل کے طور پر متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ ٹکٹ الپائن کلب کے پچاس سالہ شاندار سفر کو خراج تحسین پیش کرے گا اور ملک کے پہاڑی ورثے کو اجاگر کرے گا، جن میں دنیا کی بلند ترین اور حسین ترین چوٹیاں شامل ہیں جو دنیا بھر کے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے کہا \'\'الپائن کلب کی گولڈن جوبلی پچاس سال کی لگن اور کاوشوں کا مظہر ہے ۔