دولتالہ ،20سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا
کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ،ریسکیو ذرائع
دولتالہ (این این آئی)پنجاب کے ضلع راولپنڈ ی کے علاقے دولتالہ میں 20سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ گھنگریلہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اورنوجوان کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔