کشمیر ی حق خو د ارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ،نبیلہ ایوب

کشمیر ی حق خو د ارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ،نبیلہ ایوب

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا لا رہے ، خطاب

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کی وزیر کشمیر کاز، لینگویجز اینڈ آرٹس نبیلہ ایوب کی زیر صدارت رابطہ دفتر راولپنڈی میں اجلاس ہوا۔ لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر سمیت دیگر متعلقہ افسران اور شرکاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا اور عوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نبیلہ ایوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، تاہم کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں