سرچ آپریشنز ،14مشکوک افراد ،19موٹر سائیکل تھانے بند
589 افراد،345 گھرانوں، 43 ہوٹلوں ، 252 موٹر سائیکلوں،168گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 589 افراد ،345 گھرانوں، 43 ہوٹلوں، 106دکا نیں، 252 موٹر سائیکلوں اور 168 گاڑیو ں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کیلئے 14 مشکوک افراد اور 19موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔