ایس ایس پی آپریشنز کا امام بارہ گاہ کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور۔۔۔
فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قصر زینب امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ کے اطراف سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، جلوسوں کے روٹس، چیکنگ پوائنٹس اور تعینات پولیس نفری کے فرائض کا تفصیلی معائنہ کیا۔