سیدہ فاطمتہ الزہراءؓ تدفین فری سروس اینڈ دسترخوان

سیدہ فاطمتہ الزہراءؓ تدفین فری سروس اینڈ دسترخوان

منصوبہ عوامی خدمت، سماجی فلاح کے جذبے کی بہترین مثال مستحق طبقات کو ریلیف ملیگا معاشرے کے مستحق،کمزور طبقات کی خدمت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ،طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن انجینئر عامر خٹک نے زمرد خان، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ \"سیدہ فاطمتہ الزہراءؓ تدفین فری سروس اینڈ دسترخوان\" کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین راولپنڈی چیمبر عثمان شوکت، صدر ہائی کورٹ بار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ طاہرہ اورنگ زیب نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں کو تدفین کے موقع پر مالی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ قبر، ایمبولینس اور تدفین کے اخراجات مفت فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی خدمت، انسانی ہمدردی اور سماجی فلاح کے جذبے کی بہترین مثال ہے جس سے بالخصوص مستحق طبقات کو ریلیف حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی خدمت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں قبرستانوں کے لیے دستیاب زمین تیزی سے کم ہو رہی ہے ، جس کے پیش نظر اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی نگرانی میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گی انتہائی مختصر مدت میں اس جدید اور فلاحی مرکز کا قیام قابل ستائش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں