لین دین کا تنازعہ ،19سالہ نوجوان دوستوں کے ہاتھوں قتل

لین دین کا تنازعہ ،19سالہ نوجوان دوستوں کے ہاتھوں قتل

واقعہ گوجرخان کے علاقے نگائیل عمر خان موہڑہ متیال میں پیش آیا ،مقدمہ درج

راولپنڈی (آن لائن) تھانہ گوجرخان کے علاقے نگائیل عمر خان موہڑہ متیال میں موٹر سائیکل لین دین کے تنازعے پر 19 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر دوستوں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا ۔ 19 سالہ چوہدری محمد علی کو اس کے دوست گھر سے بلا کر لے گئے جہاں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا جسے ابتدائی طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں