منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی(این این آئی)صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر گرفتارکرکے 5 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر صدر بیرونی پولیس کا منشیات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن،منشیات سپلائر کوگرفتارکرکے ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی،صدر بیرونی پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد ہوئی،زیر حراست شخص قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں سزا یافتہ بھی ہے ،زیر حراست شخص نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ۔