اسلام آباد ،63اشتہاریوں سمیت 72جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 63 اشتہاریوں سمیت 72 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آبپارہ، کراچی کمپنی ، رمنا، کھنہ، ہمک، لوہی بھیر اور شہزاد ٹائون پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1085 گرام چرس،40 بوتل شراب ، ایک گن اور مختلف بور کے 07 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔