کمیٹی چوک چلڈرن پارک کی تیزئن و آرائش کا کام جاری

 کمیٹی چوک چلڈرن پارک کی  تیزئن و آرائش کا کام جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں۔۔۔

 ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر کمیٹی چوک چلڈرن پارک میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف پارک کی قدرتی خوبصورتی کو مزید نکھارنا ہے بلکہ شہریوں خصوصاً بچوں اور اہلِ خانہ کو ایک صاف، خوشگوار اور صحت مند تفریحی ماحول مہیا کرنا بھی ہے ۔پارک کے مختلف حصوں میں باغبانی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں