راولپنڈی،3ملزمان گرفتار شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 3 ملزمان گرفتارکرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 10لیٹر شراب برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، جاتلی پولیس نے ایک ملزم کوگرفتاررکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔