سرچ آپریشنز،10مشکوک افراد ،22 موٹر سائیکل تھانے بند

  سرچ آپریشنز،10مشکوک افراد ،22 موٹر سائیکل تھانے بند

280افراد،107گھروں، 140ہوٹلوں ، 154موٹر سائیکلوں،82گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 280افراد،107گھروں،140 ہوٹلوں ، 18دکانیں، 154موٹر سائیکلوں اور 82 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 22موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں