محکمہ ایکسائز نوشہرہ ،112 فیصد ریکارڈ ٹیکس ریکوری

محکمہ ایکسائز نوشہرہ ،112 فیصد ریکارڈ ٹیکس ریکوری

مردان (نمائندہ دنیا )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نوشہرہ نے مالی سال 2025-26 کے دوران کارکردگی کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے۔۔۔

 مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس ریکوری حاصل کرلی اور مجموعی طور پر 112 فیصد ریکوری حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فواد اقبال نے بتایا کہ ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں سب سے بڑی اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 68 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی کی گئی۔ اسی طرح اربن اموویبل پراپرٹی ٹیکس سے 5 کروڑ 67 لاکھ 24 ہزار 288 ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 116 روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں