کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ

 کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی  مراکز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں امتحانی عمل کو ہر سطح پر شفاف، منظم اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے جدید نگرانی کا مؤثر نظام فعال ہے۔

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن اٹک کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، سکیورٹی انتظامات، امتحانی ضابطہ کار اور مجموعی انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی عمل کی ساکھ، طلبہ کے اعتماد اور میرٹ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں