شدید گرمی ،موسم کی غیر معمولی صورتحال احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)شدید گرمی اور موسم کی غیر معمولی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔۔۔
کیونکہ معمولی غفلت ہیٹ اسٹروک، آتشزدگی اور دیگر ہنگامی حادثات کا سبب بن سکتی ہے ۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید دھوپ میں کام کرنے سے حتیٰ الامکان اجتناب برتیں۔ گرمی کی شدت کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے ، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے استعمال کریں اور سر و گردن کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھا جائے تاکہ جسم کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔