زمین کے تنازعہ پر قتل، عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ جاتلی کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
استغاثہ کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے ستمبر 2023 میں ملزم حیدر علی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں مقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سیشن عدالت نے شواہد کی روشنی میں ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔