تھانوں میں عوام کو بہتر سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، طارق محبوب
راولپنڈی (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب کی سربراہی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
جس میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئیے۔ اس موقع پر مارک کی گئی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر کارروائی مکمل کرنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے خصوصی احکامات بھی جاری کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام کو بہتر سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔