ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ناصر رضوی

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ناصر رضوی

ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشن کی زیر صدارت اجلاس ،منصوبوں، انتظامی امور کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فائونڈیشن علی ناصر رضوی کی زیر صدارت افسران کا اجلاس ہوا، جس میں این پی ایف کے مختلف جاری منصوبوں، انتظامی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران این پی ایف ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس کے تحت جاری بھرتیوں کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ایم ڈی نے کہا کہ بھرتیوں کا تمام عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ امیدواروں کا اعتماد برقرار رہے اور ادارے کی ساکھ مزید مستحکم ہو،اجلاس میں نیشنل پولیس فائونڈیشن کے مختلف ہائوسنگ پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت، ترقیاتی سرگرمیوں اور درپیش امور کا بھی جائزہ لیا گیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں