ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

 ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی،حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے ،ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ہوا۔ ڈینگی کی موجودہ صورتحال، سرویلنس، لاروا تلفی، ان ڈور و آؤٹ ڈور سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ قبرستانوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس، تعمیراتی مقامات، پارکس، نرسریوں اور دیگر ہائی رسک مقامات کی باقاعدگی سے انسپکشن کو یقینی بنایا جائے اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی سامنے آئے وہاں فوری طور پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے ، اس لیے تمام ادارے الرٹ رہیں اور محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں