ڈپٹی کمشنر کا سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر کا اچانک دورہ ،سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر کا اچانک دورہ ،سہولیات کا جائزہ

شہریوں سے ملاقات کی ،سروسز کے معیار کے حوالے سے براہِ راست فیڈ بیک حاصل کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ کے سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف حکومتی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف امور کے لیے آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کے معیار کے حوالے سے براہِ راست فیڈ بیک حاصل کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹر میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد حکومتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تیز رفتار سروسز کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس جاری کیے گئے ، جبکہ 227 شہریوں کو ڈومیسائل، 19 افراد کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس، 45 میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (MRC)، 7 برتھ سرٹیفکیٹس اور دو پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے این او سی جاری کیے گئے ۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہتر، شفاف اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں