تاجروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے اب بھی ہونگے ، حنیف عباسی

  تاجروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے اب بھی ہونگے ، حنیف عباسی

وزیر ریلوے کا راجہ بازار کا دورہ ،شاندار استقبال ،بھگی میں بٹھا کر بازار کی سیر کروائی گئی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)انجمن تاجران راجہ بازار کی خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راجہ بازار کا دورہ کیا،مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار،راولپنڈی و پنجاب شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تاجروں نے استقبال کیا ،اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر کو بھگی میں بٹھا کر سارے بازار کی سیر بھی کروائی گئی۔

وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور راجہ بازار شہر کا دل ہے ۔ راجہ بازار پارکنگ پلازہ کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی پہلے بھی تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے گئے اور انشا اﷲ آئندہ بھی پورے کیے جائیں گے ۔ شاہد غفور پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قدیم راجہ بازار کو ماڈل راجہ بازار بنا کر نہ صرف اسکی خوبصورتی میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا جس سے عوام کو سہولت اور تاجروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں