سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،19ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 900 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے چار افراد کوحراست میں لے کر 40 لیٹر شراب برآمد کی۔۔۔
، رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فردکوحراست میں لے کر 5 لیٹرشراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیر آباد،ویسٹریج،آر اے بازار، بنی، رتہ امرال، صدر بیرونی اور کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں۔