فلیگ شپ پروگرام ،مستحق معذور افراد کو خود مختار بنائینگے ،اے ڈی سی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمٰن خان کی صدارت میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سسٹیو ڈیوائسز فلیگ شپ پروگرام کے تحت خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ہوا۔۔
، جس میں ضلع راولپنڈی میں معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی، روزگار کے مواقع اور سرکاری و نجی عمارتوں میں ان کے لیے آسان رسائی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت مستحق معذور افراد کو وہیل چیئرز، الیکٹرک وہیل چیئرز، سماعتی آلات، سفید چھڑیاں اور بریل بورڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں روزمرہ زندگی میں خودمختاری اور سہولت میسر آ سکے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ \'\'مریم کو بتائیں \'\' ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی 18 درخواستوں جبکہ جنرل کیٹیگری کی 19 درخواستوں کا میرٹ پر جائزہ لے کر مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ۔